عثمان ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔
عثمان ڈار نے کہا کہ لانگ مارچ اکتوبر 2022 میں جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی رکوانے کے لیے کیا گیا تھا، 9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈالنا اور جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔
عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے انسانی ڈھال کا استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے کارکنوں کی ذہن سازی کی ، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا انہیں کے کہنے پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے اب میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔میں فی الحال سیاست سے کنارہ کش ہورہا ہوں۔
99