اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے قانونی عمل کی عدم تکمیل کے خلاف درخواست کی سماعت کی.
سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے مقدمے کی سماعت اگلی سماعت تک روکنے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا.
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ آنی چاہیے اور پھر ہم دیکھیں گے، جج مقدمے کی سماعت کے لیے جیل کا انتخاب کر سکتا ہے، لیکن یہ کھلی عدالت ہونی چاہیے.
عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر 20 دسمبر کو نوٹس جاری کیا.
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں ملزم پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
118