مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے، حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑ دیں گے.
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑ دیں گے، رانا تنویر شیخوپورہ کی صوبائی نشست چھوڑ دیں گے.
مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑ دیں گے، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑ دیں گے.
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے مستعفی ہو جائیں گے.
واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج لاہور میں ہو رہا ہے
125