پولیس نے عمران خان کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کا مشورہ دے دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )راولپنڈی پولیس نے تحریری طور پر پی ٹی آئی قیادت کو سیکیورٹی کی اہم ہدایات سے آگاہ کردیا۔
یہ ہدایات ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کو تحریری طور پر دی گئی ہیں جس کے مطابق وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق جلسے میں بلٹ پروف روسٹرم اور سٹیج لازمی ہے۔ عمران خان بھی بلٹ پروف جیکٹ ضرور استعمال کریں اور کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔
روایت کے برعکس عمران خان کی حرکات کو خفیہ رکھا جائے۔ راستہ مجوزہ گاڑی/پیدل چلنے والوں کے راستے کے علاوہ استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔
وی آئی پی سیکیورٹی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ VIP کار پارکنگ الگ اور ریزرو ہوگی۔
اسٹیج پر نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جائے اور شرکا کی فہرست انتظامیہ کو پیشگی فراہم کی جائے، اس کے علاوہ کسی کو اسٹیج پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ریلی اور مارچ میں مسلح پرائیویٹ گارڈز/گن مین نہیں ہوں گے۔ تمام شرکا مجوزہ مقام سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی داخل ہو سکیں گے۔ ڈرون کیمرے/آتش بازی کا استعمال سختی سے ممنوع ہوگا۔
خواتین کے لیے الگ اور مناسب جگہ مختص کی جائے۔ مزدوروں کو کسی بھی عمارت کی چھت پر چڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عمران خان کے اسٹیج کو بنکر میں تبدیل کردیا گیا ہے اور وہ اسٹیج پر بلٹ پروف شیشے کے پیچھے بیٹھ کر بلٹ پروف ڈائس سے خطاب کریں گے۔
عمران خان اور شرکا کے درمیان آدھا کلومیٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔ حاضرین بڑی اسکرینوں پر عمران خان کو دیکھ اور سن سکیں گے۔ سیکیورٹی کے لیے اسٹیج کے دونوں اطراف اضافی کنٹینرز رکھے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔