371
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جب کہ اس فیصلے کے پیش نظر سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 27 جنوری تک ملتوی کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 35 استعفوں کی منظوری کے بعد باقی ارکان کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ٹکٹ بھی بک کر لیے گئے ہیں۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان پارلیمانی جنگ تیز ہوگئی، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے مزید ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کی جانب سے تند و تیز سیاسی بیانات کے درمیان پارلیمانی میدان میں بھی جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے۔ ایک طرف پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کیے تو دوسری جانب مزید استعفے منظور کرنے پر غور کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا۔
حکومت کی چال ، تحریک انصاف کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جب کہ اس فیصلے کے پیش نظر سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 27 جنوری تک ملتوی کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 35 استعفوں کی منظوری کے بعد باقی ارکان کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ٹکٹ بھی بک کر لیے گئے ہیں۔
حالیہ پیش رفت کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس جمعہ یا ہفتہ کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان میں سے پارلیمانی لیڈر، چیف وہپ اور دیگر عہدوں کے انتخاب کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جلد قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے باضابطہ درخواست دے گی اس حوالے سے اسد عمر کو بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
دوسری جانب سپیکر آفس میں پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کے استعفے منظور کرنے کے آپشن پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے بقیہ ارکان کی اسمبلی میں واپسی کے پیش نظر مزید استعفے قبول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔