202
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کی آبادی 249.5 ملین سے تجاوز کر گئی، مردم شماری حکام نے ساتویں مردم شماری کے عارضی اعداد و شمار جاری کر دئیے
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کی آبادی 249.5 ملین سے تجاوز کر گئی، مردم شماری حکام نے ساتویں مردم شماری کے عارضی اعداد و شمار جاری کر دئیے
چیف مردم شماری کمشنر نعیم الظفر نے حالیہ مردم شماری مہم کے بعد ملک کی آبادی کا ڈیٹا دیتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی عبوری رپورٹ ہے تاہم حتمی اعداد و شمار کا اعلان جون کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں کیا جائے گا۔۔
چیف کمشنر کے مطابق ملک کی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743، پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 802، سندھ کی آبادی 5 کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 907، بلوچستان کی آبادی 2 کروڑ 19 لاکھ 77 ہزار 474 ہے۔
اسی طرح اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی آبادی 23 لاکھ 59 ہزار 422 افراد پر مشتمل ہے، چیف کمشنر نے کہا کہ مردم شماری کے نظام سے متعلق کوئی شکایت نہیں ہے۔
چیف کمشنر نے مزید کہا کہ خانہ شماری کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام گزشتہ رات (22 مئی) ختم ہوگیا، ہم درخواست کریں گے کہ اس مردم شماری کے نتائج کو آئندہ انتخابات میں استعمال کیا جائے۔