اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دیا گیا ہے، احسن اقبال منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر ہوں گے.
محمد اورنگزیب کو فنانس اور ریونیو کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ محسن نقوی کو ہوم افیئرز اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان سونپا گیا ہے، احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا قلمدان سونپا گیا ہے.
مصدق ملک توانائی اور پیٹرولیم کے وزیر ہوں گے، میاں ریاض حسین پیرزادہ کو ہاؤسنگ اور ورکس کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، عطا اللہ تارڑ کو اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے.
اویس لغاری ریلوے، سیفران اور ثقافتی ورثہ، جام کمال تجارت، عبدالعلیم خان نجکاری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وزیر ہوں گے.
چوہدری سالک حسین بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر اعظم نذیر تارڑ کو قانون و انصاف اور انسانی حقوق کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ رانا تنویر حسین کو صنعت و پیداوار کا قلمدان دیا جائے گا.
85