اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت یا مرحلہ وار ہوگا اور حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روپے فی یونٹ اضافے سے بھی صارفین پر 100 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے، آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ ضروری نہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تین تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے قرضے کے معاہدے کی منظوری کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہوگا۔
آئی ایم ایف حکام کے مطابق قرض کی پہلی قسط ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک دسواں (1.1) بلین ڈالر ہوگا۔