عمران خان کی خواہش پر مسلم لیگ ق کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر مسلم لیگ ق کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا امکان ہے جب کہ مونس الہی اور دیگر پارٹی رہنما انضمام کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں انضمام کے معاملے پر آج مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان، سینئر رہنما اور سینیٹرز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ق لیگ کی قیادت پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے یا الگ تشخص برقرار رکھنے کے معاملے کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حق میں ہیں جب کہ مسلم لیگ ق کے سابق اراکین اسمبلی کی اکثریت نے بھی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی حمایت کردی ہے۔ .

دوسری جانب چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی پی ٹی آئی میں انضمام کی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ضم ہوجائے تو یہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس نہ جائے۔

وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ شہباز شریف نیند کی گولیاں کھا کر بھی نہیں سو سکے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی تجویز کے مطابق مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں انضمام سے متعلق حتمی فیصلہ مسلم لیگ ق کے پرویز الہی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com