اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد نبوی ۖ میں روضہ رسول ۖ پر حاضری ریاض ا لجنة میں نوافل ادا کیے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان اور دیگر اعلی حکام بھی تھے جن کا استقبال شیخ عبدالرحمن السدیس نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ،عسکری ودفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ولی عہد نے مسجد نبوی میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی وفد کے ہمراہ مسجد قبا گئے اور نوافل ادا کیا اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ حجاج کی تعداد ہر سال دوگنی ہو رہی ہے اور ہم ہر نمازی کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔