238
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
اس کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی کے مرتکب مجرموں پر نہیں ہوگا اور مالیاتی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی کم کی گئی سزا سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
کم سزاؤں کا اطلاق 65 سال سے زیادہ عمر کے مرد قیدیوں پر ہوگا جنہوں نے اپنی قید کی ایک تہائی مدت پوری کی ہے، 60 سال سے زیادہ عمر کی خواتین قیدی جنہوں نے اپنی قید کی ایک تہائی مدت پوری کی ہے، ان کو بھی فائدہ ہوگا، جن کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ جن لوگوں نے اپنی سزا کا ایک تہائی حصہ پورا کیا ہے وہ بھی اپنی سزا میں کمی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔