اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ سمیت 3 ججز کی تقرری کی منظوری دے دی
ایوان صدر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔
صدر علوی نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تقرری کی بھی منظوری دی، جو جسٹس اطہر من اللہ کی جگہ لیں گے۔
صدر نے مذکورہ تقرریاں آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت کیں۔