214
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے صدر عارف علوی کے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔ایک بیان میں اشتر اوصاف نے کہا کہ صدر کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، انہیں وہ فائل دکھانی ہوگی جس میں لکھا ہے کہ وہ بل واپس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے صدر کو پیغام ملا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ان سے ناراض ہو گئے ہیں، اسی لیے معافی مانگ رہے ہیں۔
دوسری جانب پارلیمانی امور کے ماہر صدر احمد بلال محبوب نے کہا کہ صدر اگر بلوں پر دستخط نہیں کئے اور اپنے عملے کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرتے تو صدر کا بیان مذاق بن کررہ جائیگا
علاوہ ازیں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علوی صاحب کو بلوں کے نوٹیفکیشن کے 2 دن بعد خیال آیا کہ انہیں معافی مانگنی ہوگی، بددیانتی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی وی اسٹیشن اور پارلیمنٹ پر حملہ کس نے کیا؟ اس پر بھی معافی مانگیں، پی ٹی آئی دور میں اپوزیشن کے خلاف قوانین کا غلط استعمال ہوااس کی بھی معافی مانگ لیں۔