صدر کا مواخذہ ہوسکتا ہےاس کا فیصلہ اتحادی حکومت کے پارٹی سربراہ کریں گے ،رانا ثناءاللہ 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر کے مواخذے کا فیصلہ اتحادی حکومت کے پارٹی سربراہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن آئینی تقاضا ہے، صدر وزیراعظم کی رائے کا پابند ہوتا ہے، صدر کا ہر عمل وزیراعظم کی مشاورت سے جڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے صدر نے غیر آئینی قدم اٹھا کر خود کو عمران خان کا مرید ثابت کیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر مملکت نے غیر قانونی اور غیر آئینی فعل کیا ہے۔ اس سے قبل بھی آرمی چیف  کی اپوائنٹمنٹ پروفائل لے کر لاہور فرار ہو گئے تھے۔ لاہور جا کر عمران خان سے مشورہ کرنا اس عہدے کے لائق نہیں تھا۔ یہ بہت افسوسناک ہے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے سیکشن 57 اے کے تحت 9 اپریل کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔وفاقی حکومت نے اسے آئین کے منافی قرار دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔