انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈونیشیا کے صدر ابوووسوبیانتو کو پاکستان کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔ تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے علاوہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی موجود تھی۔

اس سے قبل دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں تاریخی تعلقات، مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آصف علی زرداری نے سوماترا میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ملاقات کے دوران دونوں صدور نے بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے فروغ کا عزم دہرایا اور مستقبل کی شراکت داری کو جامع ترقی کے اصولوں پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا۔ دو طرفہ تجارت میں اضافے، توازن اور تنوع کو فروغ دینے پر بھی بات ہوئی اور مشترکہ تجارتی کمیٹی کو کاروباری روابط بڑھانے کے لیے مؤثر فورم قرار دیا گیا۔

پاکستان اور انڈونیشیا نے آئی ٹی، زراعت، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، تربیت اور مشترکہ پیداوار بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا۔

صدر پاکستان نے انڈونیشیا کے صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزراء، اعلیٰ حکام اور عسکری قیادت نے توسیعی ملاقات میں حصہ لیا اور ابوووسوبیانتو کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں