صدر پاکستان نے جوڈیشل ریفارمز بل نظر ثانی کے لئے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر پاکستان نے جوڈیشل ریفارمز بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظرثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا ہے۔

 

عدالتی اصلاحات کا بل سینٹ سے بھی منظور کرلیا گیا

صدر مملکت نے کہا کہ بظاہر یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، اگر یہ بل قانونی طور پر   ناکافی ہے تو اسے عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس بل کی درستگی کا جائزہ لے کر اس پر نظر ثانی کی جائےتو مناسب ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین سپریم کورٹ کو اپیل، ایڈوائزری، نظرثانی اور ابتدائی سماعت کی اجازت دیتا ہے، مجوزہ بل آرٹیکل 184 تھری کا تعلق عدالت کی ابتدائی سماعت سے ہے، مجوزہ بل کا مقصد ابتدائی سماعت کو استعمال کرنا ہے اور اپیل ایسا کرنے کا طریقہ فراہم کرنا ہے۔

عدالتی اصلاحات بل نہیں دیکھادیکھ کر فیصلہ کروں گا ، صدر علوی 

صدر مملکت نے سوال اٹھایا کہ یہ خیال قابل تعریف ہو سکتا ہے لیکن کیا آئین کی دفعات میں ترمیم کیے بغیر یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ تسلیم شدہ قانون یہ ہے کہ آئینی شقوں میں عام قانون سازی کے ذریعے ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئین سپریم قانون اور قوانین کا باپ ہے، آئین کوئی عام قانون نہیں بلکہ بنیادی اصول، سپریم لاء اور دیگر قوانین ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com