اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
اس سے قبل حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا چیف آف آرمی سٹاف (COAS) اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو بجھوائی تھی
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ انتخاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تقرریوں کی سمری توثیق کے لیے صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دی گئی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے لاہور میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی اور بعد ازاں سمری دستخط کردئیے۔