آرمی چیف کی سمری پر صدر مجھ سے مشاورت کرینگے،عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف کی سمری پر صدر مجھ سے مشاورت کرینگے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف کی تقرری کی سمری سے متعلق معاملات پر بات کریں گے۔

ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کی سمری سے متعلق معاملات پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطے میں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مفرور سے مشاورت کی اور وہ ایک پارٹی کے چیئرمین ہیں اور صدر ان سے سمری پر ضرور بات کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے آرمی چیف کو لے کر تشدد کرائے گا تو قوم اس کے خلاف کھڑی ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر آباد حملے میں شہباز شریف مکمل طور پر ملوث تھے اور نواز شریف کو بھی پتہ تھا لیکن اب بہت ہو گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگلا آرمی چیف کس کو بنایا جائے اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، 26 نومبر کو سب کے لیے سرپرائز ہوگا

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com