انتخابات سے متعلق مشاورت کے لئے صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے، جس میں انہیں انتخابات سے متعلق مشاورت کے لیے ہنگامی اجلاس  بلانے کے لئے کہا ہے

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سیکشن 57 ون کے تحت انتخابات کے حوالے سے مشاورت کے لیے 20 فروری کو ایوان صدر میں مدعو کیا ہے۔

خط کے مطابق ایکٹ کے تحت صدر عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کمیشن سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور اس معاملے پر سپریم کورٹ کی حالیہ آبزرویشن جیسی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی بے حسی پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا۔ میں بے چینی سے اس بات کا انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے اور اس کے مطابق کام کرے۔ اہم ایشو پر الیکشن کمیشن کے رویہ پر بہت مایوسی ہوئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئین کے تحفظ اور دفاع کی اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے وہ چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں ہنگامی اجلاس کے لیے مدعو کرتے ہیں تاکہ انتخابات پر مشاورت کی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com