صدر کے ٹویٹ نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا،ایسابحران پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار آیا،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عارف علوی کے ٹویٹ نے بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیخ رشید نے کہا کہ صدر کے ٹوئٹ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے اور پوری دنیا میں سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

عارف علوی کے ٹویٹ نے بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ پاکستان کی سیاسی، آئینی، قانونی اور پارلیمانی تاریخ میں ایسا بحران پہلی بار آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک نئی اسمبلی نہیں بنتی اور یہ معلوم نہیں کہ یہ کب بنے گی لیکن اس وقت تک یہ بل اٹکا رہے گا۔ پہلے خبر آئی کہ دستخط ہو گئے، کل نگرا ن وزیر قانون نے کہا کہ دستخط نہیں ہوئے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اب دیکھتے ہیں کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور اس آئینی بحران کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca