اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اسرائیلی وزیر دفاع سے حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے امریکی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے شہریوں کا قتل عام بند کرنے اور ہتھیاروں کی فراہمی کو بیک وقت کہنا اصولی اور اخلاقی تضاد ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ سے 9 ہزار مریضوں کو فوری طور پر انخلاء کی ضرورت ہے، کینسر، بمباری سے زخمی، گردے کے ڈائیلاسز کے مریضوں کو غزہ سے ہنگامی انخلاء کی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بھی فوری انخلا کی ضرورت ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ پورے غزہ میں محدود صلاحیت کے ساتھ صرف 10 ہسپتال کام کر رہے ہیں۔ غزہ میں ہزاروں مریض علاج سے محروم ہیں۔ اسرائیلی حملے سے قبل غزہ میں 36 ہسپتال کام کر رہے تھے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان مریضوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر لے جانے کے عمل کو تیز کرے۔
327