اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) نے کہا کہ ملک میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں کیونکہ کراچی اور کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔
پی بی ایس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ 15 دنوں کے دوران 480 روپے فی 20 کلو گرام کے اضافے کے ساتھ آٹا 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جب کہ کراچی میں فی 20 فی کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 260 روپے تک پہنچ گئی ہے
اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2260 روپے میں فروخت ہورہا ہے جب کہ لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2100 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سکھر میں 2040 روپے اور خضدار میں 2200 تک پہنچ گئی۔
۶ کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے جب کہ اسلام آباد میں بھی بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت اتنی ہی ہے ۔
ایک دن پہلے، پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) نے تاہم رپورٹ کیا کہ SPI پر مبنی افراط زر کی شرح گزشتہ ہفتے کے مقابلے 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 0.19 فیصد تک گر گئی۔