اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان متوقع ہے، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کر دی ،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پٹرول کی قیمت 10 روپے فی لٹر کمی کے ساتھ 249.10 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 249.69 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کم ہو کر 141.93 روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 15 پیسے فی لٹر کم ہو کر 158.47 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔
76