اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر تک درآمدی ایندھن کی قیمتوں کے مطابق کم قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔
پٹرولیم انڈسٹری کے ذرائع نے کہا ہے کہ اگر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ کیا گیا تو کمی یقینی ہے۔