سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کمی کر دی گئی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کمی کر دی گئی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت فراہم کیے جانے والے رعایتی گھی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام اسٹورز پر سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ سبسڈی والا گھی جو پہلے 490 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا تھا، 7 جون سے 410 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کو گھی 300 روپے فی کلو فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت بنیادی اشیاء (آٹا، چینی، گھی، چاول، دال) پر خصوصی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب دیگر برانڈڈ اشیاء کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ سے بہت کم ہیں۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو بروقت سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com