اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چینی کی فی کلو قیمت 180روپے ہوگئی ،افغانستان سمگلنگ جاری ہے،چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور بجلی کے بلوں کا مقابلہ نہیں کر پا رہے۔
تین ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سمگل کی جارہی ہے ۔
محکمہ خوراک پنجاب کے ذرائع کے مطابق مئی 2023 میں پنجاب کی شوگر ملوں کے پاس 27 لاکھ ٹن سے زائد چینی کا ذخیرہ تھا جو کم ہو کر 13 لاکھ ٹن رہ گیا۔ عدالتی حکم کی آڑ میں لاکھوں ٹن چینی افغانستان اسمگل کی گئی۔ اسٹاک کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے سے شوگر مافیا اور ذخیرہ اندوزوں نے عوام پر 47 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا
چینی سمیت دیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے لوگ مسائل کا شکار ہیں اور نگران حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف کا امکان نظر نہیں آرہی۔