293
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈالر کی قدر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر 4.61 پیسے کے اضافے سے 266.11 روپے پر بند ہوا۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 89 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 268 روپے کا ہو گیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے کا ہو گیا۔