137
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف سے کہا کہ وہ 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کا نام دیں۔صدر مملکت نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد کو خط لکھ دیا، آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت صدر مملکت نگراں وزیر اعظم کی تقرری وزیر اعظم کی مشاورت سے کرتا ہے
صدر مملکت نے خط میں لکھا ہے کہ آئین کے مطابق نگراں وزیراعظم کا نام قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن میں تجویز کرنا ہوتا ہے۔ میں نے وزیراعظم کا مشورہ مان لیا اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف 12 اگست تک مناسب نگران وزیراعظم کا نام تجویز کریں۔