اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری موصول ہوتے ہی شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کا اجلاس بلا لیا ہے اس سے قبل وزیر اعظم نے جمعرات کو کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے آج شام ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر اعظم اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کو اعتماد میں لیں گے
اس سے پہلے وزیر اعظم آفس کو چھ سینئر جرنلز کے ناموں کی سمری موصول ہوئی ہے اب وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ وہ نیا آرمی چیف کس کو تعینات کرتے ہیں تاہم شہباز شریف اس حوالے سے اتحادیوں سے آج مشاورت کریں گے جبکہ کل کابینہ میں بھی معاملہ زیر بحث آئے گا امید ہے چند گھنٹوں میں نام فائنل ہوجائے گا۔