اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت داری سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ .
وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
پاکستان کانفرنس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل مدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دنیا سے اپیل
کریں گے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کریں پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مکمل
بحالی تک حکومت چین سے نہیںبیٹھی گئی ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو بہتر سہولیات کی فراہم
کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے اور عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔