وزیر اعظم جسے چاہیں نگران وزیر اعظم نامزد کریں،اتحادیوں نے فیصلہ دے دیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے نگرا ن وزیراعظم کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو نامزد کرنے کا حق دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے نگرا ن وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار وزیراعظم شہبازشریف کو دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اس کے اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جس کو مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لیے نامزد کریں۔
پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے بھی اپوزیشن لیڈر کے نگرا ن وزیراعظم کے نام پر وزیراعظم سے مشاورت کی منظوری دی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا پرتپاک استقبال کیا۔
شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا، وزیراعظم فرداً فرداً ارکان کی نشستوں پر گئے اور ان سے ملاقات کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com