125
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں اور لکی مروت میں طوفان بارش سے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بارش، طوفان، چھتیں گرنے اور مختلف واقعات میں 19سے زائد افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر رابطہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور این ڈی ایم اے حکام کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی، زاہد اکرم درانی نے شہباز شریف سے وزیر اعظم پیکج کے تحت شہداء اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا مطالبہ کیا۔