اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ہفتہ کو برطانیہ روانہ ہو گئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ برطانوی حکومت کی دعوت پر وزیراعظم اپنے دورہ برطانیہ کے دوران 19 ستمبر کو لندن میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری تدفین میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
لندن سے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے۔