اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی انتقامی سیاست کا نہیں وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت اور ہم نے ہمیشہ صبر کا مظاہرہ کیا، ہم نے کبھی انتقامی سیاست کا نہیں سوچا، نواز شریف کی حکومت کا تین بار تختہ الٹ دیا گیا. لیکن انہوں نے پاکستان کے مفادات کے خلاف بولنے کا سو چا بھی نہیں
شہباز شریف نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں، سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کھپے، نواز شریف، آصف زرداری اور بلاول زرداری نے کبھی پاکستان کے مفاد کے خلاف بات نہیں کی.
انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی باری آئی تو اس نے پوری اپوزیشن کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا، خواتین اور بچوں کے لیے انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، پاکستان کی افواج کے خلاف زہر اگلااور 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملہ کیا
میاں شہباز شریف کے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے احتجاج جاری رکھا اور نعرے لگائے
وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم مشترکہ فیصلہ کرتے ہیں تو ہم ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے زیادہ گہرے چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں لیکن ہمیں پہلے یہ سمجھنا ہوگا کہ چیلنجز کیا ہیں. قومی اداروں کا نقصان 600 ارب ہے اور ہر سال 1000 ارب مالیت کی بجلی چوری کی جارہی ہے
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا قرض 800 ارب تک پہنچ گیا ہے، بجلی اور ٹیکس چوری قوم کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، جس کا سارا بوجھ غریب آدمی برداشت کرتا ہے، ہم اس کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، مہنگائی میں کمی کریں گے اور روزگار میں اضافہ کریں گے
88