اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
دورہ چین کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی۔
دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی جس کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سی پیک سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔