اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ۔
کونسل کے 13 ارکان ہیں جس کے چیئرمین وزیراعظم پاکستان ہوں گے۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 156 اور رولز آف بزنس کے تحت قومی اقتصادی کونسل کے قیام کی منظوری دی جس کے تحت یہ کونسل ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے اور مالیاتی، تجارتی، سماجی اور اقتصادی کونسل کے قیام کی ذمہ دار ہے۔ کونسل میں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں، کونسل میں چاروں صوبوں کی نگراں حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
پنجاب سے نگران وزیر برائے توانائی و صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور مہارت ایس ایم تنویر، سندھ سے وزیر خزانہ، محصولات، منصوبہ بندی و ترقی محمد یونس ڈھاگا، خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ، ریونیو، ایکسائز، ٹیکسیشن اور منشیات شامل ہیں۔ بلوچستان سے احمد رسول بنگش اور وزیر خزانہ اور ریونیو امجد رشید شامل ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، اقتصادی امور اور نجکاری بھی کونسل کے رکن ہوں گے، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اور مواصلات، ریلویز اور بحری امور کے وفاقی وزیر بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔ اور پٹرولیم بھی شامل ہے۔