وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 17 سے 18 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہونے والے ‘تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر نے کل کہا کہ وزیر اعظم BRF کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ‘اوپن گلوبل اکانومی میں کنیکٹیویٹی کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ اس موقع پر وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ سے دوطرفہ ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ 2 روزہ مذاکرات کے دوران ان کی کئی دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
بیجنگ میں یہ فورم صدر شی جن پنگ کے عالمی انفراسٹرکچر اینڈ انرجی انیشی ایٹو کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عالمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے قدیم شاہراہ ریشم کی تعمیر نو کرنا ہے۔
چینی حکام نے بتایا کہ پاکستان کے لیے دستخط کیے جانے والے اہم مفاہمت کی یادداشتوں میں سے ایک کا تعلق چین کے ساتھ مل کر ہائی وے ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (HRTC) کے قیام سے ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ منصوبہ نمایاں توجہ کا مرکز رہے گا۔