اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
ریاض میں ہونے والی دو روزہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ میں دنیا بھر سے سینکڑوں مندوبین بشمول سرکاری افسران، کاروباری رہنما اور حتیٰ کہ امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز بھی شرکت کر رہے ہیں کانفرنس منگل کو شروع ہوگی۔
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
کانفرنس ایسے وقت میں ہورہی ہے جب صدر بائیڈن کی درخواست کے باوجود تیل کی سپلائی کم کرنے کے ریاض کے اقدام پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان لفظی جھڑپیں ہوئیں۔ پاکستان اس کانفرنس کو موسمیاتی سیلاب کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرنے کا ایک موقع سمجھتا ہے۔
اگرچہ حکام اس دورے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں ہیں، تاہم ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک دورے کی تیاری کے لیے رابطے میں ہیں۔ دورے کی تصدیق کے لیے دفتر خارجہ نے جواب نہیں دیا۔