اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف کے مفرور رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔تھانہ سرور روڈ کے تفتیشی افسر کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 22 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔
اشتہاری قرار دیے گئے رہنماؤں میں مراد سعید، علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی، حماد اظہر، فرخ حبیب، میاں اسلم اقبال اور عندلیب عباس کے نام بھی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ اسد زمان چیمہ، حسن نیازی، امتیاز شیخ، فرحت عباس، غلام عباس عرف بابا گلا کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
دیگر ملزمان میں علی حسن عباس، سعید سندھو، عندلیب عباس، احمد نیازی، خالد گجر، کرامت علی کھوکھر اور شفقت امین سندھو شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور بھتیجے حسن نیازی جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر قانون کو مطلوب ہیں کو بھی ساتھی قرار دیا جائے گا۔