فچ نے پاکستان کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام کو پیچیدہ بنا سکتی ہے، آئی ایم ایف سے پروگرام نئی حکومت کے لیے چیلنج ہوگا۔فِچ کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے، نئی حکومت کو فوری طور پر امدادی اداروں سے فنڈنگ کی ضرورت ہے۔فچ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے انتخابات میں بھرپور کارکردگی دکھائی۔فچ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں۔
68