مجوزہ جنگ بندی معاہدہ ،حماس نے اپنا جواب ثالثوں کو بھیج دیا

اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالثوں کو اپنا ردعمل دے دیا.

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی حمایت یافتہ تجاویز پر ثالثوں (قطر اور مصر) کو اپنا سرکاری جواب بھیجا ہے۔ایک فلسطینی اہلکار نے تصدیق کی کہ معاہدے پر حماس کا ردعمل ثالثوں کو بھیجا گیا تھا لیکن اس نے فوری طور پر ردعمل کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور ثالثوں کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے نئی تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق قطر، مصر اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کا تازہ ترین منصوبہ پیش کیا گیا جس میں اسرائیلی افواج کے انخلاء کی حد اور قیدیوں کے تبادلے کے تناسب سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا انحصار اب اسرائیل پر ہے۔دریں اثنا، اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی خودمختاری کی مجوزہ درخواست کو منظور کر لیا ہے۔. حماس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔