190
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عراق میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔ دیواریں پھلانگ کر سفارت خانے کے اندر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں
سویڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقام پر احتجاج ،ملعون کی گرفتاری کا مطالبہ
مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے میں توڑ پھوڑ کے بعد اسے آگ لگا دی۔سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کا عملہ محفوظ رہا۔ بیان میں عراقی حکومت سے سفارت خانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں عید الاضحی کے روز عراقی نژاد ملعون پناہ گزین نے مسجد کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کیا جب کہ اسلامو فوبیا میں مبتلا دیگر افراد نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کے مزید نسخے جلانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں