اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا میں اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا، اساتذہ نے آج صوبے کے تمام پرائمری اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
اساتذہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جناح پارک کے سامنے دھرنا تاحال جاری ہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کریں گے، احتجاج اسی وقت ختم کریں گے جب اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا اعلان ہوگا۔
دوسری جانب احتجاج کرنے والے اساتذہ کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی، احتجاج میں شریک اساتذہ کو معطل کرنے کا فارمولا تیار کر لیا گیا، اساتذہ کی معطلی کے حکم نامے کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
مسودے کے مطابق اساتذہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، ڈرافٹ کے ساتھ چارج شیٹ اور شکایات الگ سے بھیجی جائیں گی۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم خواتین نے اساتذہ کو معطل کرنے کا نوٹس جاری کردیا، محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
31