جماعت اسلامی کی احتجاجی ہڑتال 13ویں روز میں داخل،آج مذاکرات متوقع

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں غیر ضروری ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ہڑتال 13ویں روز میں داخل ہو گئی۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 13ویں روز بھی جاری ہے۔
جماعت اسلامی کے کارکنوں نے دھرنے کے مقام کی صفائی بھی کی جب کہ حکومتی ٹیم سے مذاکرات کا چوتھا دور آج ہونے کا امکان ہے۔
جماعت اسلامی کے حکومت سے گزشتہ رات ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم مثبت جواب نہ دے سکی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پریس کانفرنس کر کے مری روڈ مارچ سے متعلق آگاہ کریں گے، جماعت اسلامی کل اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرے گی۔
11 اگست کو لاہور اور 12 اگست کو پشاور میں دھرنا دیا جائے گا۔ 14 اگست کو ملک بھر کے صنعتکاروں اور تاجروں سے مشاورت کے بعد مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca