اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا ایک ہنگامی اجلاس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں احتجاجی مظاہرے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔.
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر عارف علوی، شیخ وقاص اکرم اور پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں نے وزیراعلیٰ ہائوس خیبر پختونخواہ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں احتجاج کی تیاریوں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کسی بھی صورت جاری رہے گا، ڈی چوک پر دھرنا ہوگا، ہر طرح کی رکاوٹوں کو عبور کرکے ڈی چوک تک پہنچے گا، اس بار واپسی نہیں ہوگی۔.