صوبائی حکومت نےمزدور کی کم سے کم اجرت 40ہزار روپے مقر ر کردی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے مزدوروں کے لیے کم سے کم اجرت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی حد 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت صوبے میں یومیہ اجرت 1538 روپے طے کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ صوبائی بجٹ میں کیے گئے اعلان کے تحت کیا گیا ہے، جہاں حکومت نے کم سے کم اجرت 36 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس سے قبل سندھ حکومت بھی جولائی میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر چکی ہے۔ سندھ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنرمند مزدوروں کی اجرت 41 ہزار 280 روپے، ہنرمند افراد کی 48 ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنرمند محنت کشوں کی کم سے کم اجرت 50 ہزار 868 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے واضح کیا تھا کہ یہ اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد یکم جولائی 2025 سے ہو چکا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔