پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، ایونٹ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی 8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک کی ممکنہ تاریخیں دے دی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پلیئر ڈرافٹ کے پک آرڈر کو رواں ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ڈرافٹ میں پہلے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔پلاٹینم کیٹیگری کے لیے پہلے راؤنڈ سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم کی پہلی ٹیم کی سٹینڈنگ کے مطابق ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل 10 نومبر کو مکمل ہوا جب کہ غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن 25 اکتوبر سے شروع ہوئی جس میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس کے علاوہ بدھ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والی تجارت کے نتیجے میں حسن علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز جب کہ عماد وسیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
125