ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ اور ناقابل یقین ٹیلنٹ موجود ہے، پی ایس ایل ہونے سے ان کھلاڑیوں کو بڑا موقع ملتا ہے اور اگر کامیاب ہوا تو دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے نوجوان کرکٹرز کو پروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، کرکٹ میں کامیابی کی بنیاد محنت ہے، محنت ناکامی کے بعد دوبارہ پرفارم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے نوجوان بلے باز خواجہ نفی بے خوف ہوکر اپنی کرکٹ کھیلتے ہیں، اس عمر میں خواجہ نفی کا ٹیلنٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بہت آگے جائیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد جو کچھ کرتے ہیں اس سے جذباتی لگاؤ ہوتا ہے، میں ہمیشہ ان کا مداح رہا ہوں، وہ ٹیم میں بہت مثبت کردار ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ رہنا مفید ہے، چاہے وہ کپتان ہوں یا نہیں اس کا کردار اہم ہے۔
سر ویوین رچرڈز نے مزید کہا کہ بابر اعظم خود ایک کلاس بیٹسمین ہیں، وہ دوسرے بلے بازوں کی طرح جارحانہ نہیں ہیں لیکن پھر بھی کام کر لیتے ہیں۔ انداز ہے، بابر کے انداز کو کھیلتے دیکھ کر داد دی جاتی ہے۔ویوین رچرڈز نے کہا کہ مجھے پاکستان سے پیار ہے لیکن میرے خیال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے زیادہ چانسز ہیں، ویسٹ انڈیز کے پاس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔