اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تحریک انصاف کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی
راجہ پرویز اشرف سے ملاقات قومی اسمبلی کی نشستوں سے پی ٹی آئی ارکان
کے استعفوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے
سیاستدان آپس میں رابطے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کا فیصلہ آئین پاکستان اور قومی اسمبلی
کے قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائے گا، استعفوں کے لیے تمام اراکین کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے مدعو کیا گیا تھا
یہ بھی پڑھیں
وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی کے مزید ایم این ایز کے استعفے قبول نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے استعفوں کی منظوری روکنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے استعفوں کی منظوری کے معاملے
پر اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک استعفوں پر سپیکر قومی اسمبلی
سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے پارٹی قیادت کو آخری لمحات میں وفد کے ساتھ پیش
نہ ہونے کا پیغام بھیجا ہے۔ شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی میں اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی والے استعفے منظور نہ کرنے کا پیغام بھیجتے ہیں ، پرویز اشرف
سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے بھی پارلیمنٹ میں واپسی کا عندیہ دیا ہے جب کہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک استعفیٰ دینے کے بجائے آئندہ انتخابات پر بات چیت کے لیے وفد کا حصہ ہوں گے۔