اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیرآباد واقعہ -پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے وزیر آباد واقعہ پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا۔
ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم وزیر آباد واقعے پر نامزد افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کریں گے ممبران اسمبلی وزیر آباد واقعے کو سپریم کورٹ میں اجاگر کریں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
300 سے زائد قانون ساز نامزد افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دائر کریں گے۔ درخواست جو جمع کرائی جائے گی اس میں کے پی کے قانون سازوں کے دستخط ہوں گے
ذرائع کو بتایا کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے تمام اراکین اسمبلی کو متعلقہ صوبے کی سپریم کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کی ہے، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ایم این ایز کو بھی صبح 10 بجے متعلقہ رجسٹریوں پر پہنچنے کو کہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قانون سازوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ اور اس کی رجسٹریوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔